نریندر مودی کی بھارتی ٹیم کو T20 چیمپئن بننے پر مبارکباد

June 30, 2024

فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے چیمپئنز لکھ کر بھارتی ٹیم پر فخر کا اظہار کیا۔

نریندر مودی نے بھارتی ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہ ہارنے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کو تاریخی میچ قرار دیا۔

واضح رہے کہٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 17 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے۔