چلڈرن آف ایشیا گیمز: شہیر طارق نے ماس ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیت گئے

June 29, 2024

چلڈرن آف ایشیا گیمز میں پاکستان کے شہیر طارق نے ماس ریسلنگ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

روس کے شہر یاکوتسک میں جاری مقابلوں میں یہ پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔

شہیر طارق نے ماس ریسلنگ کے ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت کے کھلاڑی کو دو صفر سے ہرایا۔

پاکستانی کھلاڑی نے دوسرےمیچ میں منگولیا کے پلیئر کو بھی دو۔صفر سے مات دی۔

شہیر طارق کا تیسرا میچ روسی کھلاڑی سے تھا، جس میں وہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو۔ایک سے شکست کھاگئے۔ میچ میں ناکامی کے بعد شہیر طارق برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔