بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

June 30, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اب تک ہونے والے ہر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔

روہت شرما ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انڈیا کو دستیاب رہیں گے۔

بھارتی کپتان نے دنیا میں سب سے زیادہ 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ 4231 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے۔

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پانچ سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ انہوںنے سب سے زیادہ 205 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھکے لگائے۔

واضح رہے کہ روہت شرما سے قبل ویرات کوہلی بھی ٹی ٹوئنٹیز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔