اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شمولیت کا اعلان

June 29, 2024

فائل فوٹو

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کردیا۔

پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی پریمیئر فٹسال مقابلے میں حصہ لے گی۔

کوالیفائنگ راؤنڈ 2025 کے آغاز میں کھیلا جائے گا۔ 12 ٹیموں پر مشتمل فائنل راﺅنڈ، مئی 2025 میں ہوگا۔

اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 کی تیاری کےلیے، پی ایف ایف نے پانچ فٹسال نیشنل کپ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس میں مینز اور ویمنز دونوں شامل تھے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمنز فٹسال کو فروغ دینا اور اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔