کراچی میں گرمی کے ستائے شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہوکر سڑکوںپر نکل آئے۔
گلشن حدید، پنجاب کالونی، گزری، شاہین کمپلیکس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔
لوڈشیڈنگ سے پریشان خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئیں، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی جس سے مختلف علاقوںمیںٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔