وزیر اعظم کا کے پی کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مد میں رقم دینے کا بیان جھوٹا ہے، بیرسٹر سیف

June 29, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی مد میں صوبے کو 590ارب روپے نہیں دیےگئے، وزیراعظم کا اس حوالے سے بیان سراسر جھوٹ ہے۔

بیرسٹر سیف نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ رقم 2010 میں سوات آپریشن کے بعد تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی کےتحت بقایاجات تاحال نہیں ملے۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔