کراچی: 2 افراد کا گلا کاٹ کر قتل، مقدمہ درج

July 01, 2024

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 میں گھر سے لاشیں ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر میں درج ہے کہ دونوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مسرت کالونی کچی آبادی جہانگیر آباد میں واقع گھر کے ایک کمرے سے 55 سالہ محمد ایوب ولد شمس الدین اور سبے خان کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کیے جانے والے دونوں افراد میٹروول میں برف کا کام کرتے تھے اور گزشتہ 8 برس سے ایک ساتھ اسی مقام پر رہتے تھے۔