اختلاف رائے کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ بیٹھوں گا، صاحبزادہ حامد رضا

July 01, 2024

فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کے باوجود بھی مولانا فضل الرحمٰن کےساتھ بیٹھوں گا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےصاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میرے مؤقف کے دوسرے حصے کو ہمیشہ نظر انداز کر دیا جاتا ہے، اتحاد میں کثرت رائے یا اتفاق رائے سے فیصلے ہوں تو مجھے قبول ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر چار ایک یا کثرت رائے سے فیصلہ ہوتا ہے کہ مولانا کے ساتھ جانا ہے تو میں بھی شامل ہوں گا۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا نکتہ نظر رکھا اسکے باوجود مولانا کے ساتھ جانے کا فیصلہ ہوا تو شامل ہوں، کثرت رائے سے اتحاد کے فیصلوں کا پابند ہوں۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ اتحاد کے فیصلے کو مانتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بیٹھوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سے 5 روز قبل مولانا عطا الرحمٰن سینیٹ مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ مسلم لیگ ن کے تائید کنندہ کے طور پر منتخب ہوئے، ایسے اقدامات سے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔