نامعلوم افراد کے تشدد سے زخمی سائیکلسٹ شازیہ مبارک کی حکومت سے کارروائی کی اپیل

June 30, 2024

پشاور(جنگ نیوز) خاتون سائیکلسٹ شازیہ مبارک کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اپنے گھر میں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیسری منزل سے گراکر زخمی کردیا گیا وہ اس وقت لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ شازیہ مبارک نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی خاتون کے ساتھ ایسا ظلم نہ کرسکے۔ میں پاکستان کے لئے سائیکلنگ کی ہے اگر میرے ساتھ ایسا سلوک ہوا ہے تو عام خواتین کا کیا ہوگا۔ صادق شنواری،کائنات اور ہارون نے شازیہ مبارک پر قاتلانہ حملےکی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔