پشاور مہم، چھوٹےاور بڑے جانوروں کو ٹیکے لگا دیئے گئے

July 02, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سب ڈویژن حسن خیل/درہ ڈاکٹر نور دراز وزیر کی ہدایت پر سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شیر محمد اور ٹیم لیڈر ڈاکٹر عبدالباسط خان ویٹرنری آفیسر ہیلتھ کی زیر نگرانی نئے تعینات ہونے والے ویٹرنری آفیسرکے ہمراہ پولٹری، سی وی ایچ سمبادبیر) ڈاکٹر عدنان خان،موبائل ویٹرنری کلینک ایس ڈی حسن خیل کے تحت بورہ اتم خیل اور رحیم اللہ کلی کے علاقوں میں فیلڈ مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے دوران چھوٹے اور بڑے جانوروں کو ٹیکے لگائے گئے، کیڑے مار دوا فراہم کی گئی اور بیمار جانوروں کا علاج کیا گیا۔ مزید برآں، دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے معدنی سپلیمنٹس فراہم کیے گئے۔ ٹک سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک اریکیڈل سپرے کیا گیا، اور کسانوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا