مردان، اشتہاری اور منشیات فروش سمیت 17مشتبہ افراد گرفتار

June 30, 2024

پشاور(اے پی پی)رستم پولیس نے مختلف علاقوںمیں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اور منشیات فروش سمیت 17مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ۔ڈی ایس پی عاشق حسین خان کی نگرانی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اور منشیات فروش سمیت 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکےتھانہ منتقل کردیا ۔ گرفتار افراد سے 1 شارٹ گن، 1 پستول، 5 کارتوس اور 3367 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔