وزیر صحت کا نوتھیہ آتشزدگی میں نقصان پر افسوس کا اظہار

June 30, 2024

پشاور ( آن لائن ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ گزشتہ روز نوتھیہ پھاٹک میں آتشزدگی کے واقعہ کی جگہ پرپہنچے جس سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اس موقع پر وزیر صحت نے آتشزدگی میں نقصان پر افسوس کا اظہار اور صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ تاجر برادری اور حلقہ پی کے 18عوام کو جو مسئلہ بھی پیش آئے تو فوری طور پر حل کروں گا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ,سمیت دیگر اداروں نے فوری ریسپانڈ کیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔