وزیراعلیٰ سے نوتھیہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ

June 30, 2024

پشاور ( آن لائن ) اہلیان نوتھیہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈی ایس ریلوے پشاور ڈویژن، ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ صدر اور ایگزیکٹو آفیسر ٹاؤن تھری کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ متعلقہ اداروں کی بھتہ خوری کی وجہ سے تیسری بار اس جگہ آگ لگی ہے جس میں اب تک لوگوں کے کروڑوں روپے کا املاک اور سامان جل چکا ہے۔ بار بار کی درخواستوں کے باوجود ریلوے پٹری اور سیوریج کے گندے نالے سے تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں جس کی وجہ سے یہ تیسرا بڑا واقعہ رونما ہوا۔ انہوں نے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔