ڈی آر سیز کے قیام اور عمل کو تیز کیا جائے ‘قمر نسیم

June 30, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) ایوا الائنس خیبر اور مردان نے بلیو وینز کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا میں تنازعات کے حل کی کونسلز تک بہتر رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ پولیس اصلاحات 2016ء کے تحت قائم ڈی آر سیز متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو رسمی عدالتی نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی غرض سے قائم کی گئیں لیکن بدقسمتی سے نہ تو انہیں صوبہ بھر میں قائم کیا گیا اور نہ ہی ان میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر کوئی اقدامات کیے گئےقمر نسیم نے خیبر پختونخوا میں خواتین کے لئے ڈی آر سیز کی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کیا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سیز میں خواتین تنازعات کو تیزی اور مؤثر طریقے سے حل کر سکتی ہیں۔ یہ اقدام خواتین کو ایسا فورم فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کا وعدہ کرتا ہے جو ان کے حقوق کا احترام کرتا ہے اور ان کی آواز کو سنا جاتا ہےیہ کونسلز پیچیدہ عدالتی میکانزم کے باہر تنازعات کو حل کرنے کا ایک منظم طریقہ پیش کرتی ہیں، جو تیز تر اور منصفانہ نتائج کو یقینی بناتی ہیں۔ نہ صرف ان کا قیام یقینی بنایا جائے جن میں خواتین کی شمولیت،اور خواتین تک ان کی رسائی کو بہتر بنانے اور ان کے بارے میں اگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے تمام اضلاع میں سرکاری سرپرستی میں اگاہی مہم چلائی جائے۔