جی ڈی اے رہنما خدا بخش قتل کیس میں نامزد 6 ملزمان میں سے دو گرفتار، پولیس

June 30, 2024

علامتی تصویر۔

گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما خدا بخش درس کے قتل کے کیس کے سلسلے میں دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مذکورہ کیس کے حوالے سے میرپورخاص میں درج ایف آئی آر میں 6 ملزمان نامزد کیے گئے۔

ڈی ایس پی کے مطابق خدا بخش درس کو انکے محافظ سمیت قتل کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھتیجے کی مدعیت میں قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔