پنجاب: گاڑیوں کے سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کل سے لاگو ہوگا

June 30, 2024

پنجاب میں گاڑیوں کے 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے جو سے لاگو ہوگا۔

سالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کیا گیا۔

فنانس بل دستاویز کے مطابق گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی انوائس ویلیو پر لاگو ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ایک سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 2 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس لگے گا۔

دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی انوائس ویلیو پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس ہوگا۔

فنانس بل دستاویز کے مطابق لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپےکردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2 ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر پر نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس دینا ہوگا۔

فنانس بل دستاویز کے مطابق ملکیت ٹرانسفر پر نیا مالک 10 سال تک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا۔

دستاویز کے مطابق ملکیت ٹرانسفر 10 سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔