سرگودھا: معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی نے 6 بھینسوں کو آگ لگادی

June 30, 2024

سرگودھا میں ایک شخص نے معمولی تلخ کلامی پر پڑوسی کی 6 بھینسوں کو آگ لگادی۔

بھاگٹانوالہ میں پیش آئے واقعے میں ایک بھینس ہلاک جبکہ 5 بھینسیں بری طرح جھلس گئیں۔

پولیس نے بھینسوں کو آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بااثر افراد کی جانب سے بھینسیں جلانے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو جلانے سے سفاکی کا اظہار ہوتا ہے، جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ظلم کسی بھی شکل میں ہو، ظالم کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔