شیخ رشید کو بجلی کا 1 لاکھ 68 ہزار، گیس کا 1 لاکھ کا بل مل گیا

June 30, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو بجلی اور گیس کے بھاری بل موصول ہوگئے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ انہیں بجلی کا 1 لاکھ 68 ہزار جبکہ گیس کا 1 لاکھ روپے کا بل آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے، گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے، یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے صرف اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔