محکمہ داخلہ کا راولاکوٹ جیل سے متعلق مکتوب سامنے آگیا

June 30, 2024

محکمہ داخلہ کا راولاکوٹ جیل سے متعلق رجسٹرار عدالت کو لکھا گیا مکتوب سامنے آگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کے فرار کے معاملے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے 30 مئی کو دہشت گردی کیس کے ملزم غازی شہزاد کی میرپور منتقلی کے لیے مکتوب لکھا تھا۔

مکتوب کے مندرجات کے مطابق راولاکوٹ جیل میں قید غازی شہزاد کو مقدمے سمیت میرپور منتقل کیا جائے۔

مکتوب میں مزید کہا گیا کہ راولاکوٹ جیل سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزم کے لیے محفوظ جیل نہیں۔