وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے

July 02, 2024

فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تاجکستان کے 2 روزہ دورے پر دوشنبہ پہنچ گئے۔

دوشنبہ ایئرپورٹ پر تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ اور تاجک وزراء نے وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

دوشنبہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف سے تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف دوشنبہ میں اسماعیل سامانی کی یادگار پر پہنچے جہاں انہوں نے اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔

واضح رہے کہ اسماعیل سامانی وسط ایشیا کی تاریخ شخصیت اور تاجکستان کے قومی ہیرو ہیں۔