کمشنر کراچی سائیکل ریس بلال بلوچ نے جیت لی

June 30, 2024

کراچی میں ہونیوالی کمشنر کراچی سائیکل ریس بلال بلوچ نے جیت لی۔ عزیر وسیم نے دوسری اور ذکریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائیکل ریس مزار قائد سے شروع ہوئی اور براستہ شاہراہ فیصل ایئر پورٹ اسٹار گیٹ سے کمشنر کراچی دفتر پر اختتام پذیر ہوئی۔

کراچی میں 26 کلومیٹر کی اس ریس میں 40 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔ ریس کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر کراچی سید غلام نے کیا۔

مزار قائد سے شروع ہونے والی ریس شاہراہ فیصل سے اسٹار گیٹ تک جاری رہنے کے بعد کمشنر کراچی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔

پہلی پوزیشن بلال بلوچ، دوسری عزیر وسیم، تیسری پوزیشن زکریا بلوچ نے حاصل کی، چوتھی پوزیشن ہاشم بلوچ کے نام رہی۔ ریس کے اختتام پر کمشنر نے جیتنے والوں میں کیش انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔