کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی

July 01, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

اس موقع پر ان سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین اسے گول کر گئے کہا اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔