خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم شروع

July 01, 2024

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق پولیو مہم صوابی، سوات، ٹانک، جنوبی وزیرستان لوئر اور جنوبی وزیرستان اپر میں چلائی جا رہی ہے۔

مہم میں 12 لاکھ 99 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ پولیو مہم 9 ہزار پولیو ٹیمیں اور 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔