صحت کے شعبے میں انقلاب لانے کا تہیہ کر لیا ہے، مریم نواز

July 01, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلاب لانے پر تہیہ کر لیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے صوبائی مشیر صحت اظہر محمود کیانی نے ملاقات کی، ملاقات میں صحت کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشیر صحت اظہر کیانی نے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز کے لیے سفارشات پیش کیں اور ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مراکز صحت، ٹی ایچ کیو اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا ہے، چند ہفتوں میں 12 لاکھ افراد کا ان کی دہلیز پر علاج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی نہیں رہے گی، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں۔