اسلام آباد: محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز

July 03, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد میں محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کےترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنگجانی کے علاقے میں ملزمان پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے ٹھکانے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بارودی مواد کو ناکارہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔