پی ٹی آئی کی عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش

July 01, 2024

عمر ایوب : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی اجلاس میں 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کو بھی قرارداد کا حصہ بنایا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ کور کمیٹی عمر ایوب کی انتہائی کٹھن حالات میں پارٹی کےلیے قابل تحسین خدمات کی معترف ہے، سیکریٹری جنرل عمر ایوب سے پارٹی عہدے سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کرتے ہیں۔

عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکریٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ کور کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کرتی ہے۔