دُکی جوڈیشل لاک اپ سے قیدیوں کا فرار، 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

July 01, 2024

دُکی تھانے کے جوڈیشل لاک اپ سے 3 خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے دُکی تھانے سے قیدیوں کے فرار کے معاملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

جلیل مری کے مطابق مقدمے میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے 3 قیدی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ جوڈیشل لاک اپ دُکی کے واش روم کا روشن دان توڑ کر 3 قیدی آج فرار ہوئے تھے۔