لاہور: مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق

July 01, 2024

لاہور میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مناواں میں مہندی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ مبینہ طور پر دولہا کے دوستوں نے کی تھی، دولہا کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا گیا۔