حافظ آباد، پسند کی شادی کرنے پر لڑکی قتل

July 02, 2024

فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر 20 سالہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے تین روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا اور بعد میں سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے لاش کو کرنٹ بھی لگایا، واقعے کی بعد ملزمان فرار ہوگئے۔