سونا فی تولہ 200؍روپے سستا

July 02, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 200روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 2326ڈالر سے کم ہو کر 2324ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 200 روپے فی تولہ کی کمی سے 2لاکھ 41ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی سے 2لاکھ 7ہزار 47روپے ہو گئی۔