ڈالر 26؍پیسے تک مہنگا

July 02, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے تک کا اضافہ، یورو کی قیمت 1.73روپے تک بڑھ گئی، پاؤنڈ بھی 1.16روپے تک مہنگا ہو گیا، فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو بینکوں میں تعطیل کے باعث انٹر بینک کا ریٹ جاری نہیں ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت خرید18پیسے کے اضافے سے 277.38روپے سے بڑھ کر 277.56روپے اور قیمت فروخت 26پیسے کے اضافے سے280.02 روپے سے بڑھ کر 280.28روپے ہو گئی۔ فار یکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.68روپے کے اضافے سے 293.93روپے سے بڑھ کر 295.61 روپے اور قیمت فروخت 1.73روپے کے اضافے سے 296.77روپے سے بڑھ کر 298.50 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.03روپے کے اضافے سے 347.12روپے سے بڑھ کر 348.15 روپے اور قیمت فروخت 1.16روپے کے اضافے سے 350.45 روپے سے بڑھ کر 351.61روپے ہو گئی۔