عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

July 02, 2024

پشاور (نمائندہ جنگ)جے یو آئی ف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے بھی ملک میں نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ سب سیاسی جماعتیں متفق ہیں کہ انتخابات دھاندلی زدہ تھے، انتخابات نے ملک کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ بجٹ میں ریلیف کی بات ہی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں میاں افتخار نے کہا کہ عجلت میں کیا گیا آپریشن کا فیصلہ منظور نہیں، پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر آپریشن کا فیصلہ کرنا چاہیے۔