اقتدار کے لئے سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے، بلاول بھٹو

July 02, 2024

لاہور(جنگ نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کیخلاف پیپلزپارٹی صحافیوں کے ساتھ ہے۔اقتدار کیلئے سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کیلئے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتدار کے لئے ہمیشہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے، اقتدار کی خاطر گرنے کے لئے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں۔ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، کسی کو صحافت کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور صحافت کی آزادی کیلئے متعلقہ ادارے اور پارلیمان اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آزادی صحافت کیلئے تنگ ہوتی زمین پر اظہار تشویش ہے۔