بجٹ عوام پر بجلی بن کر گر گیا، حکومت سے سب ناراض لگ رہے ہیں، تفصیلات ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

July 02, 2024

کراچی (جنگ نیوز) مہنگائی کے مارے عوام پر بجٹ بجلی بن کر گراہے، حکومت سے سب ناراض لگ رہے ہیں۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر خواتین کے حقوق کے خلاف ویڈیوز کی بھر مار ہے۔ اس پر بھی کوئی چیک ہونا چاہیئے۔ اور بارشیں بھی گرمی کا کچھ نہیں بگاڑ پا رہیں، اس دفعہ کچھ الگ ہی موسم آیا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔