سپریم کورٹ، صدر نیشنل بینک کو پنشنرز کو ادائیگی کیلئے 8 اگست تک مہلت

July 02, 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر )سپریم کورٹ نےʼʼ توہین عدالت ʼʼکے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران نیشنل بنک کے صدر رحمت علی حسنی کو عدالتی فیصلے کے مطابق ملک بھر کے تمام پنشنروں کو ادائیگی کرنے کے لئے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 8اگست تک ملتوی کردی ہے ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلا ل پر مشتمل تین رکنی بنچ نے توہین کی درخواستوں کی سماعت کی تو عدالتی نوٹس پر نیشنل بنک کے صدر رحمت علی حسنی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں کچھ مہلت دی جائے وہ تمام پنشنرز کو مکمل ادائیگی کریں گے ،جس پر عدالت نے انکی استدعا منظور کرلی ۔