وزیراعظم آج سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

July 02, 2024

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج سے تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورے میں دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہتی امور پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم 3 سے 4 جولائی تک قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

سربراہی اجلاس میںوزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔