کوئٹہ، چلتی بس سے 2 طالب علم گر گئے، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

July 02, 2024

فائل فوٹو

کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کی چلتی بس سے دو طالب علم گر گئے، ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

گورنر بلوچستان اور یونیورسٹی کے چانسلر میر جعفر مندوخیل نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ طلب کرلی۔

یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے تمام ذمے داران کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔