جاپان میں جدید ترین ہولوگرافک نئے بینک نوٹ 3 جولائی کو جاری ہونگے

July 01, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)جاپان میں جدید ترین ہولوگرافی پر مشتمل نئے بینک نوٹ 3 جولائی سے جاری کیے جائیں گے، نوٹوں میں تاریخی شخصیات کے تھری ڈی پورٹریٹ دکھائی دیں گے۔رپورٹ کے مطابق جاپان میں 20سال میں پہلی بار ڈیزائن کی تبدیلی میں 10000ین، 5000ین، اور1000ین کے نوٹ پر موجودہ ورژنز کے مقابلے زیادہ بڑے نمبر پرنٹ کیے جائیں گے، تاکہ تمام لوگ، عمر اور قومیت سے قطع نظر، انہیں آسانی سے پہچان سکیں۔نوٹ پر خصوصی نشانات بصارت سے محروم افراد کو چھونے اور بتانے کی سہولت دیں گے کہ وہ کون سا بینک نوٹ رکھے ہوئے ہیں۔