شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج ہوگا

July 03, 2024

فائل فوٹو

شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس آج سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شروع ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وزیراعظم تنظیم کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف روسی اور چینی صدر سے الگ الگ اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔