اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر

July 03, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس پہلی بار 80 ہزار 100 پوائنٹس سے بڑھ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 701 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار 254 پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس میں ایک موقع پر 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آئندہ ہفتوں، مہینوں میں شرحِ سود کم ہو گی: معاشی ماہرین

معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرمایہ کار بجٹ سے پُرامید ہیں، توقع ہے کہ بجٹ کے بعد طویل مدت کا آئی ایم ایف کا قرض ملنا یقینی ہے۔

معاشی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں، مہینوں میں مہنگائی میں کمی کے تناسب سے شرحِ سود کم ہو گی۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔