وزیرِ خوراک پنجاب کے سامنے فلور ملز کا آٹا سستا کرنے کا اعلان

July 04, 2024

—فائل فوٹو

پنجا ب کے فلور ملز کے نمائندگان نے وزیرِخوراک بلال یاسین کے سامنے آٹا سستا کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے فلور ملز کے نمائندگان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فلور ملز نمائندگان نے آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیرِ خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ گندم کے اضافی اسٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔