بیرون ملک جانیوالا مسافر پیٹ میں نشہ آور کیپسول کی موجودگی پر گرفتار

July 04, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے بیرون ملک جانے والے مسافر کو پیٹ میں نشہ آور کیپسول کی موجودگی پر گرفتار کرلیا، تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز GF-789ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکربحرین کے لیے شیڈول تھی کہ دوران چیکنگ اے این ایف نے ایک مسافر کو تحویل میں لے کر اس کے پیٹ میں نشہ آور کیپسول کی موجودگی کے شبے پر اسے برآمدگی کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ایکسرے کرنے پر کیپسول کی موجودگی ظاہر ہوگئی، این ایف نے ملزم کو تھانہ اے این ایف منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔