پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی

July 12, 2024

فائل فوٹو

پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی کردی گئی، پاکستان شاہینز اب ہفتے کی علی الصبح آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

پاکستان شاہینز براستہ دبئی برسبین پہنچیں گے جہاں سے ٹیم ڈارون روانہ ہوگی۔

پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔

دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں کی سیریز ہوگی، اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی اور کامران غلام شامل ہیں۔

کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔