والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹرمپ جونیئر

July 14, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے اپنے زخمی والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انکے والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے والد اور ان کے ساتھیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر وہ سب کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بروقت محفوظ جگہ منتقل کرنے پر سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

78 برس کے ڈونلڈ ٹرمپ کے 3 دیگر بچوں ایریک، ٹیفانی اور بیرون کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔