روہڑی، تاریخی نو ڈھالہ ضریح اقدس کا ماتمی جلوس اختتام پذیر

July 17, 2024

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی میں تاریخی نوڈھالہ ضریح اقدس کا ماتمی جلوس امام بارگاہ شاہ عراق سے بوقت فجر صبح 4بجے برآمد ہوا۔ جلوس میں سندھ، پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہونیوالا ساڑھے 500 سالہ نوڈھالہ ضریح اقدس کا ماتمی جلوس تین مراحل میں اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا یوم عاشور کی سہ پہر شہداء قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں شمع گل کرکے ضریح اقدس محفل شاہ عراق امام بارگاہ سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے گزر کر منڈو کھبڑ کے مقام پر اپنا پہلا پڑاؤ کرے گا۔