ہوٹل پر مشتعل افراد کا حملہ، مقدمہ درج

April 14, 2024

سکھر (بیورو رپورٹ) انٹرنیشنل فوڈ چین ہوٹل پر مشتعل افراد کا حملہ،تھانہ آباد میں سرکار کی مدعیت میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب لوگوں کی بڑی تعداد نے ملٹری روڈ پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران مشتعل افراد نے ملٹری روڈ پر واقع ہوٹل پر دھاوا بولا، گاڑیوں کو نذر آتش کیا، توڑ پھوڑ کی تھی۔