سکھر، روہڑی کے علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل

July 17, 2024

سکھر (بیورو رپورٹ) محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لئے سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں 8 محرم الحرام کی شام سے موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل ہونا شروع ہوگئی جبکہ موبائل فون کمپنی کی انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ واضح رہے کہ 9اور 10محرم کو بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔