میہڑ: 3 ماہ تک ڈیوٹی کیوں نہیں کی، 7 پولیس اہلکاروں کی ملازمت ختم

April 14, 2024

میہڑ (نا مہ نگار)دادو میں مسلسل 3ماہ تک ڈیوٹیوں سے غائب رہنے والے 2ہیڈ کانسٹیبل سمیت 7پولیس اہلکار ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کی سزا میں ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ لنجار نے 7پولیس اھلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ ضلع دادو میں بھی محکمہ پولیس میں پولیس اہلکار گھوسٹ نکلے ہیں اور 500سے زائد پولیس اہلکار ویزے سسٹم پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایس ایس پی دادو پولیس کے ترجمان عبدالرزاق قمبرانی نے اپنے پریس بیاں میں ظاھر کیا ہے کہ ایس ایس پی دادو نے غیر حاضر رھنے والے پولیس اھلکاروں کو مسلسل پیش ہونے کے نوٹیس جاری کیئے گئے تھے ۔لیکن وہ پیش نھیں ہوئے ۔ جس کے بعد ایس ایس پی دادو نے 2ہیڈ کانسٹیبل منور علی اعوان، فاروقالرحمان ھالو، پولیس اہلکار خالد حسین زرداری،سید شفقت حسین شاہ، عبدالواحد کھوسو ،شیر محمد جکھرانی،کانسٹیبل رب رکھیو ببر کو نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ 2 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل محمد سومر اور کانسٹیبل امجد علی ابڑو کی ایک سال سروس ختم کردی گئی ہے ۔ضلعی پولیس ترجمان عبدالرزاق قمبرانے کے مطابق محکمہ پولیس ضلع دادو میں ڈیوٹی نا کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی سے غائب یا جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث نکلے گا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔دادو ضلع کے عوام کو تحفظ اور ہرممکن امن دینے اور حفاظت کی جائیگی۔ جس طرح عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو جائے ۔