بھکر میں آئل ٹینکر الٹ گیا, آئل کا اخراج جاری

July 17, 2024

---فائل فوٹو

بھکر میں ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر سے آئل کا اخراج جاری ہے، ایم ایم روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ہزار لیٹر آئل سے بھرا ٹینکر محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔