جنوبی کوریا میں بارشیں، دریاؤں کے قریب رہنے والوں کو انخلا کی ہدایت

July 18, 2024

فوٹو بشکریہ کوریا ہیرالڈ

جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد وسطی ریجن میں دریاؤں کے قریب رہنے والوں کو فوری انخلا کی ہدایت کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

سیول میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹرین سروسز متاثر ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث انچیون انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 24 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔